ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

 ادبیات و پژوهش


کربلا میں ورود

چاپ
کربلا میں ورود

اس کے بعد امام حسین ؑ کھڑے ہوئے اور سوار ہوکر کوچ کیا حر کے سپاہی کبھی آپ کے قافلہ سے آگے جاتے اور کبھی آپ کو راہ سے منحرف کرتے آخرش دوسری محرم کو امام حسین ؑ اپنے اصحاب کے ساتھ کربلا پہونچے آپ نے فرمایا:

اس زمین کا نام کیا ہے ؟

لوگوں نے کہا: کربلا۔

امام نے فرمایا: خدایا ! میں غم و بلا سے تجھ سے پناہ مانگتا ہوں ۔

اس کے بعد فرمایا: یہ جگہ سر زمین غم و بلا ہے نیچے اترو کہ یہ جگہ ہماری پناہ گاہ ، قتل گاہ اور مدفن ہے میرے جد رسول نے مجھے اس کی خبر دی ہے اس کے بعد تمام اہل قافلہ نیچے اترے اور حر اور اس کے سپاہی بھی دوسری جانب پڑاؤ ڈالے ۔ امام حسین ؑ تشریف فرما ہوئے اور اپنی تلوار کو صیقل دینے لگے ۔

امام حسین ؑ کا اپنے خاندان اور خواتین کو ساتھ لانے کے مقاصد میں سے ایک مقصد شائد یہ ہو کہ اگر یہ لوگ حجاز یا دیگر شہروں میں رہتے تو یزید لعنت اللہ علیہ انہیں اسیر کرکے شکنجہ دیتا تاکہ آپ جہاد و شہادت سے منصرف ہوجائیں نتیجۃً خواتین کی اسیری سبب ہوتی کہ امام حسین ؑ درجہ شہادت سے محروم رہ جاتے ۔



منابع: لھوف
ارسال کننده: مدیر پورتال
 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها کربلا میں ورود۔ ورود، کربلا۔ امام حسین۔ ۲ محرم

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات