ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

 ادبیات و پژوهش


عراق کی جانب امام حسین ؑ کا سفر

چاپ
عراق کی جانب امام حسین ؑ کا سفر

۸ ذی الحجہ ۶۰ہجری بروز بدھ امام حسین ؑ نے مکہ سے ہجرت کیا ابھی آپ کو جناب مسلم کی شہادت کی خبر نہیں تھی اس لئے کہ جس دن جناب مسلم شہید ہوئے ہیں آپ مکہ سے باہر نکلے ، جب امام مکہ سے نکل رہے تھے تو یہ خطبہ ارشاد فرمایا:

تمام تعریفیں اللہ سے مخصوص ہیں اور وہ جو چاہتا ہے انجام دیتا ہے اللہ کے علاوہ کوئی طاقت نہیں رسول پر اللہ کا درود ہو موت انسان کے لئے یقینی امر ہے جیسے دلہن کے لئے گردن بند، میں بہت زیادہ اپنے گزشتہ لوگوں کا مشتاق دیدار ہوں جیسے یعقوب یوسف کے دیدار کے مشتاق تھے میرا مقتل معین ہے مجھے وہاں پہونچنا ہوگا گویا میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے اعضائے بدن کو صحرائی بھیڑیئے سر زمین نواویس و کربلا پر جدا کررہے ہیں یہاں تک کہ خالی نالے اور بھوکے گڑھے ہم سے بھر جائیں گے انسان اپنے مقدر سے مجبور ہے ہم خاندان رسالت اللہ کی رضا پر راضی اور اس کے امتحان پر صابر و شاکر ہیں اور خدا ہمیں صابرین کا بہترین اجر عطا کرے گا ۔رسول کے جگر گوشے کبھی ان سے جدا نہیں ہوسکتے سب کے سب پیش خدا جمع ہوں گے تاکہ ان کی آنکھیں روشن ہوں اور اللہ کا وعدہ متحقق ہو جو یہ چاہتا ہے کہ اپنے خون کو ہماری راہ میں خرچ اور نثار کرے وہ آمادہ سفر ہو اور ہمارے ساتھ کوچ کرے آج صبح ہم سفر کریں گے ۔

ابو محمد واقدی اور زرارہ بن خلج کہتے ہیں : ہم حسین بن علی علیہما السلام کے پاس عراق کے سفر سے پہلے حاضر ہوئے آپ سے ملاقات کی اور اہل کوفہ کی بےوفائیوں سے آگاہ کیا اور عرض کی : ان کے دل آپ کے ساتھ ہیں لیکن ان کی تلواریں آپ کے خلاف ہیں ۔ جب امام نے ہماری باتوں کو سنا تو آسمان کی جانب اشارہ کیا اور آسمان کے دروازے کھل گئے اور اس قدر فرشتوں کا نزول ہوا جن کی تعداد صرف خدا جانتا ہے اس کے بعد فرمایا:

اگر اس کے سوائے اور کچھ نہ ہوتا کہ چیزیں آپس میں مل گئیں اور وقت موت قریب ہے تو ان فرشتوں کی مدد سے ان لوگوں سے جنگ کرتا لیکن مجھے یقین ہے کہ میری اور میرے اصحاب کی قتل گاہ وہ ہے اور میرے بیٹے زین العابدین کے سوائے کوئی زندہ نہیں بچے گا ۔



منابع: لھوف
ارسال کننده: مدیر پورتال
 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها امام حسین۔ عراق۔ سفر۔ سفر امام حسین۔ کربلا

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات