ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

 ادبیات و پژوهش


کوفہ کی جانب مسلم بن عقیل ؑ کا سفر

چاپ
کوفہ کی جانب مسلم بن عقیل ؑ کا سفر

جناب مسلم امام کے خط کے ساتھ کوفہ کی جانب روانہ ہوئے جب جناب مسلم کوفہ پہونچے اور اہل کوفہ باخبر ہوئے کہ امام ؑ نے آپ کے ذریعہ انہیں خط بھیجا ہے تو بہت خوش ہوئے اور مسلم کو جناب مختار کے گھر لے گئے اور جناب مسلم کے پاس شیعوں کی مسلسل آمد و رفت رہی جب شیعوں کا ایک گروہ آپ کے پاس آیا اور آپ نے امام کے خط کو ان کے سامنے پڑھا تو انہوں نے شدید گریہ کیا اور آخرش اٹھارہ ہزار لوگوں نے مسلم کی بیعت کی ۔

عبد اللہ بن مسلم باہلی ، عمارہ بن ولید و عمر بن سعد نے یزید کو خط لکھا اور کوفہ میں مسلم کی آمد سے باخبر کرتے ہوئے تجویز پیش کی کہ نعمان بن بشیر کو کوفہ کی گورنری سے معزول کرکے دوسرے کو اس کی جگہ منصوب کریں ، کوفہ کے حالات سے باخبر ہوتے ہی یزید نے عبید اللہ بن زیاد کو جو بصرہ کا گورنر تھا اور اسے بصرہ کی گورنری کے ساتھ کوفہ کی گورنری بھی دی اور مسلم و امام حسین ؑکے حالات سے اسے آگاہ کیا اور حکم دیا کہ مسلم کو گرفتار کرکے قتل کردے ۔



منابع: لھوف
ارسال کننده: مدیر پورتال
 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها جناب مسلم۔ شھادت۔ دیباچہ۔ مسلم بن عقیل۔ کوفہ۔ امام حسین

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات