ستاد مرکزی اربعین|کمیته فرهنگی، آموزشی

banner-img banner-img-en
logo

 ادبیات و پژوهش


ایک بزرگ مرجع تقلید نے حضرت ابوالفضل العباس کو حالت خواب میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے اس قصیدے کے شعروں کو پڑھتے هوئے دیکها؟؟؟

چاپ
ایک بزرگ مرجع تقلید نے حضرت ابوالفضل العباس کو حالت خواب میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے اس قصیدے کے شعروں کو پڑھتے هوئے دیکها؟؟؟


کیا آپ اس قصیدے، جو ملا باسم کربلائی نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے لیے پڑها ہے اور اسے ایرانی ٹی وی چینل اور شیعہ میڈیا پر بہت زیادہ نشر کیا گیا تھا ، کے بارے میں کچھ جانتے ہیں؟؟؟

کیا آپ کو معلوم ہے کہ نجف اشرف کے ایک بزرگ مرجع تقلید نے حضرت ابوالفضل العباس کو حالت خواب میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے اس قصیدے کے شعروں کو پڑھتے هوئے دیکها؟؟؟

جب وہ صبح بیدار هوئے تو ان کو وہ تمام اشعار یاد تھے اور یہ بعد میں مشہور ذاکر "" باسم کربلائی"" نے پڑھے
اس کا ترجمہ درج ذیل ہے تاکہ وہ خوش نصیب زائرین جو چہلم کے موقع پر نجف اشرف سے پیدل چل کر کربلا پہنچنے کا شرف حاصل کر رہے ہیں وہ راستے میں اس قصیدے کو سنتے هوئے اس کے معنی کو بھی جان سکیں

🕌🕌🕌🕌🕌🕌🕌🕌🕌

تم میری زیارت کے لئے آتے هو تو میں تم سے وعدہ کرتا هوں

کہ  تم جان لو گے کہ میں تمہاری  شفاعت کرونگا

میں تمھارے ناموں کو لکھ رہا هوں

خوش آمدید اے میرے زائر خوش آمدید

عباس کے بازوؤں، سخاوت اور علم کی قسم

اے میرے پاس پیدل آنے والو! میں اور عباس تمہارے ساتھ ہیں

اپنی جانوں کو ہتهیلی پر رکھ کر میری زیارت کو آنے والو

مجھ پر بھی واجب ہے کہ میں بھی اپنے وفاداروں سے وفا کروں

تمھاری عزاداری میری دلجوئی کا باعث ہے

تمھارے آنسوؤں سے میری پیاس بجھتی ہے

میں اور میرا زخموں سے چور بدن تمہاری دلداری کریں گے

خوش آمدید اے میرے زائر خوش آمدید

خوش آمدید اپنے وعدوں کو نہ بھلانے والو اور مقررہ وقت پر آنے والو

تم آگئے جبکہ نہ تو تم نے گرمی کی پرواہ کی نہ ہی سردی کی

زینب (سلام الله علیہا )کے آنسوؤں اور اکبر کےسر کے شگاف کی قسم

قیامت کے دن میں تمہیں هرگز تنہا نہیں چهوڑوں گا اور تمہارے درمیان رهوں گا

مقررہ وقت پر تمہارے پاس آؤں گا اور تم سے دور نہ هونگا اور تمہاری مدد کرونگا

تمہارا مددگار هوں قسم ہے علی (علیہ السلام )کی میں تمہارا مددگار هوں

خوش آمدید اے میرے زائر خوش آمدید

اے علم عباس کو هاتهوں میں اٹھا کر میرے دیدار کی نیت سے آنے والو

کیا تم جانتے هو کہ تمہارا یہ علم مجھے کس کی یاد دلاتا ہے

اس بازو کٹے هوئے کی یاد دلاتا ہے جس نے پکارا تھا کہ میری مدد کرو

میں نے بھی آواز دی تھی ہائے میرے بھائی اور میری مصیبت بڑھ گئی

تیرے فراق کے تیر نے میری کمر توڑ دی

تیری شہادت سے میرا صبر ٹوٹ گیا

میں تمهیں اس علم کے بارے میں تاکید کرتا هوں

خوش آمدید اے میرے زائر خوش آمدید

اے اشکبار آنکهوں کے ساتھ میری زیارت کو آنے والے

مجھے تیری حاجات کا علم ہے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے

شیر خوار (علی اصغر) کے کٹے هوئے گلے کی قسم تیری حاجت کو پورا کرونگا
اے میرے زائرو! میں نے عهد کیا ہے کہ
ھربیماری کی شفا دوں گا

زینب (سلام اللہ علیہا ) کا بھائی تمہاری وجہ سے خوش هوا

اور وہ شاد هوکر تمہیں خوش آمدید کہتا ہے  

خوش آمدید غیرت مند تمہیں خوش آمدید کہتا ہے

خوش آمدید اے میرے زائر خوش آمدید

زینب ( سلام اللہ علیہا )جب تمہیں میری زیارت کرتے هوئے دیکھتی ہے

تو بلند آواز سے کہتی ہے اے کاش تم جنگ کے وقت موجود هوتے

تو نہ تو میں قید هوتی اور نہ ہی مجھے لوٹا جاتا

اور نہ ہی وہ مجھے اپنی غداری سے تازیانے مارتے

وہ مجھے پکار کر کہتی تھی

میں قیدی هوں اور میرا غیرت مندوں کا سردار شهید هوگیا

میں تمہیں اس مصیبت پر رلاتا هوں

میں تمہیں اس مصیبت پر رلاتا هوں

خوش آمدید اے میرے زائر خوش آمدید

التماسِ دعا۔۔۔!!



منابع: مفاتح الجنان ٹیلی گرام چینل سے کاپی شدہ🌸:
ارسال کننده: مدیر پورتال
 عضویت در کانال آموزش و فرهنگ اربعین

چاپ

برچسب ها امام حسین کی زیارت کے بارے میں مرجع تقلید کا خواب۔ جناب عباس نے مرجع تقلید سے خواب میں کیا کہا

نظرات


ارسال نظر


Arbaeentitr

 فعالیت ها و برنامه ها

 احادیث

 ادعیه و زیارات