جمعه 10 فروردین 1403

14 August 2023

ایرانی وزیر خارجہ کی اشٹائن مائر کو جرمنی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

ایرانی وزیر خارجہ کی اشٹائن مائر کو جرمنی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام میں جرمنی کے سابق وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر کو جرمنی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ظریف نے اپنے پیغام ایران اور جرمنی کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ جرمنی کی خصوصی دستوری اسمبلی نے سابق وزیر خارجہ اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فرانک والٹر اسٹائن مائر کو کثرت رائے سے جرمنی کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق جرمنی کی خصوصی اسمبلی میں ہونے والی خفیہ رائے شماری میں اسٹائن مائر کو 1260 میں سے 1239 ووٹ ملے۔ فرانک والٹر 77 سالہ ژوآخم گاؤک کی جگہ جرمنی کے صدارتی عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔