پنج شنبه 6 اردیبهشت 1403

14 August 2023

نیویارک میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو اپنی دوکانیں بند کر دیں

نیویارک میں مقیم یمنیوں نے ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں جمعرات کو اپنی دوکانیں بند کر دیں


امریکہ کے شہر نیویارک میں مقیم یمنیوں نے مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جمعرات کے روز اپنی تمام دوکانیں بند کردیں اور بروکلین میں سب نے مل کر نماز جماعت منعقد کی۔
 سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے کو دعوت دے کر یمنی مسلمانوں نے جمعرات کے روز مکمل تعطیل کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ایک ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے اپنی دوکانیں بند کرکے نماز جماعت کا انعقاد کیا۔
امریکی حکومت کی مسلمان مخالف پالیسیوں پر اعتراض کرتے ہوئے ایک معترض نے کہا: ہم سڑکوں پر نکلیں گے ہم اپنے بھائیوں اور بہنوں جنہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کیا جا رہا ہے یا انہیں دوسرے ملکوں سے امریکہ واپس نہیں آنے دیا جا رہا ہے کی حمایت میں بھرپور احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ یمن کے کئی مہاجر امریکہ کے شہر نیویارک میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں زیادہ تر بروکلین میں موجود ہیں۔