شنبه 8 اردیبهشت 1403

14 August 2023

احرار الشام کا النصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ کا اعلان

احرار الشام کا النصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ کا اعلان


شام میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث دو وہابی دہشت گرد تنظیموں احرار الشام اور النصرہ فرنٹ نے ایکدوسرے کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق احرار الشام دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابو عمار العمر نے ایک صوتی پیغام میں اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ النصرہ فرنٹ کے خلاف جنگ کا آغاز کردیں ۔ 
احرار الشام نے وہابی دہشت گرد گروہوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ النصرہ فرنٹ میں شامل ہونے سے پرہیز کریں ورنہ انھیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی رعب امریکہ کے ساتھ ملکر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے وہابی دہشت گردوں کو تشکیل دیتا اور پھر امریکہ کے ساتھ ملکر انھیں تباہ بھی کرتا ہے۔