جمعه 31 فروردین 1403

14 August 2023

کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنک میں5 شیعہ مسلمان زخمی

کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنک میں5 شیعہ مسلمان زخمی


لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ہزار ہ شیعہ برادری کی ایک ٹیکسی پر فائرنگ کی ہے جسکے نتیجے میں 5 مومنین شدیدزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سی ایم ایچ اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے ۔

زخمیوں میں نجیب اللہ ولد سید علی آغا، نجیب ولد عاشق، جاوید ولد علی آغا، کاظم ولد قاسیم علی اور عرفان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں کالعدم اہلسنت و الجماعت مسلسل شیعہ مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتی رہی ہے مگر ریاستی اداروں کی جانب سے انکے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں آتی، اس سے قبل اکتوبر 2016 میں ایک بس پر انہیں دہشتگردوں نے حملہ کرکے چار شیعہ خواتین کو ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔