جمعه 7 اردیبهشت 1403

14 August 2023

عیسوی سال کی مناسبت سے عوامی جشن پر داعش کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر نیویارک میں سخت سیکورٹی انتظامات

عیسوی سال کی مناسبت سے عوامی جشن پر داعش کے حملوں کے خطرے کے پیش نظر نیویارک میں سخت سیکورٹی انتظامات


نیویارک کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کو نئے عیسوی سال کے جشن کے موقع پر گذشتہ ہفتے برلن میں ہونےوالے دہشت گردانہ حملے جیسے واقعے کو روکنے کے لئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں-

انیس دسمبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے کرسمس بازار میں ٹرک کے ذریعے دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا- جس میں بارہ افراد ٹرک سے کچل کر ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہو گئے تھے- دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔