معصومہ ابتکار نے ارومیہ جھیل کو بچانے کے حوالے سے ایران اور یورپ کے مشترکہ تعاون کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں معلومات اور تجربات کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں پر عملدرآمد کے ذریعے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے ایران کے صوبوں مشرقی اور مغربی آذربائیجان کے درمیان واقع ارومیہ جھیل دنیا میں نمکین پانی کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے اور اسے یونیسکو نے بائیو اسفیئر ریزرو یا محفوظ حیاتیاتی علاقہ قرار دے رکھا ہے۔ گزشتہ دو عشروں کے دوران خشک سالی اور دریاؤں پر ڈیم تعمیر کرنے کے باعث جھیل کا نصف سے زائد حصہ خشک ہو چکا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ماحولیات کی سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور یورپ تحفظ ماحولیات کے سلسلے میں علاقائی اور بین الاقوامی کنونشنز کے تحت ایسے اقدامات اٹھا سکتے ہیں جن سے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے۔
مطالب مشابه